The Millionaire Fastlane in Urdu

The Millionaire Fastlane

The Millionaire Fastlane

ایم جے ڈیمارکو دنیا کا کامیاب اور امیر ترین شخص جس نے صرف 33 سال کی عمر میں فائننشل فریڈم

حاصل کر لی اور دنیا کو تیزی سے دولت مند ہونے کے طریقے سکھانے لگا گریجویشن تک اس کی زندگی

ایک مڈل کلاس شخص کی طرح تھی اسے بھی یہ بتایا گیا کہ تعلیم حاصل کرو ڈگری لو اور کہیں ملازمت کر

کے اپنی زندگی گزارو۔

 لیکن اس نے اس روایت کو چھوڑ کر اپنا الگ راستہ چننے کا فیصلہ کیا 26 سال کی عمر تک وہ کئی طرح کے

کاروبار شروع کر کے ان میں پوری طرح فیل ہو چکا تھا لیکن پھر بھی وہ فاسٹ لینڈ پر چلنے کے لیے پرجوش

تھا آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ فاسٹ لین آخر ہے کیا دراصل یہی وہ کامیابی کی کنجی ہے جو آپ کے

لیے دولت اور کامیابی کے راستے کھولتی ہے آگے چل کر ہم اس پر تفصیل سے بات کریں گے ڈیمارکو کو ہر

جگہ بری طرح ناکامی کا سامنا تھا یہاں تک کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس کی غربت کی وجہ سے وہ

بھی اسے چھوڑ گئی اب وہ ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ایک ناکام زندگی گزار رہا تھا اس کے دوست اپنے

کریئر میں آگے بڑھ رہے تھے لہذا اس کی ماں نے اسے ملازمت حاصل کرنے پر زور دیا اس نے کلیمو

ڈرائیور کی حیثیت سے اپنے کریئر کا اغاز کیا اسی دوران اسے لیمو کمپنیوں کو نئے اور زیادہ کلائنٹس کے ساتھ

چوڑنے کے لیے ایک ویب سائٹ بنانے کا خیال ایا اس نے جدید سکلز سیکھے اور ویب سائٹ پر کام کرنا

شروع کر دیا ۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی بنائی ہوئی ویب سائٹ سے ہزاروں میں ارننگ کرنے لگا آہستہ

آہستہ کاروبار بڑھتا گیا اور 2001 میں اس کی بنائی ہوئی ویب سائٹ کی قیمت 1.2 ملین ڈالر لگی اس نے

اسے فروخت کر دیا لیکن جب اس نے یہ دیکھا کہ نئے مالکان کی وجہ سے کاروبار کو نقصان ہو رہا ہے تو اس

نے اسے 2.5 ملین ڈالر میں واپس خرید لیا اور پھر سے اس پہ کام کرنا شروع کر دیا 2007 میں اس نے

اپنی کمپنی کو اٹھ ملین ڈالر میں فروخت کیا تو صرف 33 سال کی عمر میں بڑی ٹائر ہو گیا۔

 اب اس کے پاس اپنی بقیہ زندگی کو انجوائے کرنے کے لیے بہت وقت تھا اس نے چاہا کہ وہ فاسٹ لینڈ کا یہ

راز سب کو بتائے تاکہ باقی لوگ بھی 70 سے 80 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے اور اپنی موت کا انتظار

کرنے کی بجائے اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکیں ۔

آج ہم آپ کے سامنے ایم جے ڈیمارکو کی کتاب ملین ایئر فاسٹ لینڈ کی سمری پیش کرنے جا رہے ہیں لہذا

اگرآپ بھی جوانی میں ہی ایک دولت مند اور کامیاب شخص بننا چاہتے ہیں تو اس ویڈیو کو اینڈ تک لازمی

دیکھیے گا کیونکہ یہ آپ کی زندگی بدل سکتی ہے دوستو دولت مند بننا ایک سڑک کے سفر کی طرح ہے آپ

کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے چار چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اگر اپ ان پر کام کرتے ہیں تو دنیا کا کوئی

شخص بھی آپ کو امیر بننے سے نہیں روک سکتا۔

No 1:The 3 Roadmaps to wealth

The Millionaire Fastlane

 

ہر شخص اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی نہ کسی روڈ میپ کا انتخاب کرتا ہے وہ اپنی زندگی میں کتنا کامیاب

ہوگا کتنا پیسہ کمائے گا یہ سب ڈیپینڈ کرتا ہے اس بات پہ کہ اس نے کیسے روڈ میپ کا انتخاب کیا ہے ہر کسی

کے سامنے 3روڈ میپ ہوتے ہیں

  • Sidewalk
  • Slow Lane
  • Fast Lane

 جو لوگ اپنے لیے سائڈ ورک کا انتخاب کرتے ہیں وہ کبھی دولت مند نہیں بن پاتے وہ جتنا کماتے ہیں اس

سے زیادہ ان کے اخراجات ہوتے ہیں یعنی وہ آپنی امدنی سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں ایسے لوگ ہمیشہ

دوسروں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کمفرٹیبل ہیں لیکن حقیقت میں وہ ہمیشہ

خود کو ایک ناکام اور غریب شخص کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اگر ان پر آچانک کوئی برا وقت ا جائے تو وہ

دوسروں سے قرض لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور ساری زندگی دوسروں کے تلوے چارتے رہتے ہیں۔

 نمبر ٹو پہ وہ لوگ اتے ہیں جو سلو لائن کا انتخاب کرتے ہیں ایسے لوگ اپنی زندگی میں کچھ حد تک دولت تو

حاصل کر لیتے ہیں لیکن اس وقت وہ دولت ان کے کسی کام کی نہیں ہوتی مثال کے طور پر ایک شخص جو

ساری زندگی نوکری کرتا ہے اور عمر کے آخری حصے میں ریٹائر ہو جاتا ہے اور اسے ایک بھاری رقم ملتی ہے

لیکن اس وقت اس کی عمر 60 سے 70 سال ہوتی ہے اب وہ بستر پر بیٹھ کر اپنی موت کا انتظار کر رہا ہوتا ہے

یعنی جو اس نے پوری زندگی لگا کر کمایا ہوتا ہے وہ اس کے کسی کام نہیں آتا ۔

تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے لیے فاسٹ لینڈ کا انتخاب کرتے ہیں یعنی وہ بہت چھوٹی سی عمر

میں ہی کامیاب اور دولت مند بن جاتے ہیں اور اپنی بقیہ زندگی کو خوب انجوائے کرتے ہیں یہ وہ لوگ

ہوتے ہیں جو اپنا خود کا بزنس کرتے ہیں یا کوئی سکلز سیکھ کر جلد سے جلد دولت حاصل کر لیتے ہیں یہی وہ

لوگ ہوتے ہیں جو حقیقی طور پر کامیاب کہلاتے ہیں لہذا سب سے پہلے یہ کام کریں کہ اپنے لیے فاسٹ

لینڈ کا انتخاب کریں۔

No 2: The Vehicle

The Millionaire Fastlane

گاڑی سے مراد آپ کی اپنی ذات ہے ڈیمار کو کا کہنا ہے کہ امیر ہمیشہ وہی شخص بنتا ہے جو اپنی گاڑی پر محنت

کرتا ہے یعنی اپنی گاڑی کو اپنے کنٹرول میں رکھتا ہے اگر آپ اپنی ذات کا اختیار دوسرے لوگوں کے ہاتھ

میں دیتے ہیں تو آپ کبھی بھی ایک دولت مند شخص نہیں بن سکتے مصنف اپنی کتاب میں چند ایسے

اصولوں کے بارے میں بتاتا ہے جن کو اپنا کر آپ اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

 No1: Own your vehicle

 اپنی گاڑی کے مالک خود بنے یعنی نوکری کی بجائے اپنا کام شروع کریں دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگوں کی

مثالیں ملتی ہیں ان سب میں ایک بات کامن تھی کہ انہوں نے اپنے کام کا اغاز کیا اور اس میں محنت کر کے

دنیا میں اپنا نام چھوڑگے۔

No 2: Steer the Vehicle

آپ کو اپنی گاڑی چلانا اتی ہو یعنی جو کام آپ شروع کر رہے ہیں اس میں ماہر بن جائیں اور ایسے فیصلے کریں

جو آپ کو ایک کامیاب اور دولت مند شخص بنا دے۔

 No: 3 Clean your windshield

اپنے ونڈ شیلڈ کو صاف رکھیں یعنی چیزوں کو مختلف زاویوں سے دیکھیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنے کام کو

مزید امپروو کریں یہ دیکھیں کہ آپ اپنے کام کو کس طرح زیادہ اچھے سے کر سکتے ہیں کبھی بھی خود کو ایک

جگہ سٹک نہ کریں۔

No 4: Put the Headwind Behind you

 یعنی زہریلے تعلقات سے جان چھڑائیں ایسے تعلقات جو آپ کے کامیابی اور ذہنی سکون کے دشمن ہیں

ان سے جتنا جلدی ہو سکے چھٹکارا حاصل کریں خود کو یہ سمجھائیں کہ آپ کسی ایک شخص کی وجہ سے اپنی

پوری زندگی کو تباہ نہیں کر سکتے ۔

No 5: Maximize Your Fuel-Efficiency

اپنے اندر کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کریں یعنی اپنے وقت کا درست استعمال کریں وہ تمام وقت جو آپ

فضول کاموں اور سکرولنگ میں ضائع کر رہے ہیں اسے کسی اچھے کام میں لگائیں ایسے سکلز سیکھیں جو آپ

کے لیے دولت اور کامیابی کے دروازے کھول سکتے ہیں کیونکہ اپ صرف اپنے وقت کو ہی ضائع نہیں کر

رہے بلکہ اپنی زندگی کو ضائع کر رہے ہیں۔

 No: 6 Change the stale oil

پرانے تیل کو تبدیل کریں یعنی اپنی ذات کو دوبارہ سے تیار کریں اگر آپ بار بار ہار چکے ہیں تو خود کو پھر

سے کوشش کرنے کے لیے تیار کریں اگر آپ دھوکہ کھا کر ٹوٹ چکے ہیں تو ایک نئے سرے سے ابتدا

کریں اور خود کو ایک کامیاب انسان بنائیں۔

No 7: Hit the Redline

 اپنے ساتھ 100 پرسنٹ تک مخلص ہو جائیں اپنی نظر ہمیشہ ان خوابوں پر رکھیں جنہیں اپ اپنی زندگی

میں پورا کرنا چاہتے ہیں خود کو کسی دھوکے میں نہ رکھیں اور اپنے مقصد کے ساتھ سچے ہو جائیں۔

 No 3: The Roads to Wealth

The Millionaire Fastlane

ہر کاروبار آپ کو فاسٹ لائن پر نہیں لے جا سکتا بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس اپنے

کاروبار کے حوالے سے یہ پانچ کمنٹس موجود ہوں۔

 No 1: The Commandment of Need

آپ کے کاروبار کو لوگوں کی ایک بنیادی ضرورت پوری کرنی چاہیے ایسی ضرورت جس کے لیے وہ اپنے

پیسے خرچ کرنے کے لیے تیار ہو یعنی آپ ایسا کاروبار شروع کریں جس کی آپ کے ارد گرد ڈیمانڈ ہو آپ

اس کام کو اتنے زیادہ اچھے طریقے سے کریں کہ لوگ آپ پر یقین کریں اور آپ سے ہی اپنی ضرورت کی

چیز خریدیں۔

No 2: The Commandment of Entry

اگر آپ کسی کو اپنے کاروبار میں کام کرنے کے لیے ہائر کرتے ہیں تو وہ آسانی سے آپ کے کاروبار کو

جوائن نہ کر سکے بلکہ اس سے پہلے اسے ماہر بننے کی ضرورت ہو اور اس کے اندر محنت کا مادہ موجود ہو اس

طرح آپ تو ہنر مند لوگ ملیں گے اور آپ زیادہ تیزی سے ترقی کریں گے۔

No 3: The Commandment of Control

آپ کے پاس اپنے کاروبار کا مکمل کنٹرول ہونا چاہیے اگر کوئی آپ کو راتوں رات تباہ کر سکتا ہے تو اس کا

مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس اپنے بزنس کا کنٹرول نہیں ہے مثال کے طور پر ایمازون اپنے کسی بھی بیچنے

والے کی اکاؤنٹ کو آسانی سے معطل کر سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس مکمل کنٹرول موجود

ہے۔

 No 4: The Commandment of Scale

آپ کے پاس اپنے پیمانے کا مکمل کنٹرول ہونا چاہیے یعنی اگر آپ کہیں سے زیادہ منافہ لینا چاہتے ہیں تو اس

کے لیے آپ کو کسی دوسرے کی اجازت کی ضرورت نہ ہو آپ جب چاہیں اپنی پروڈکٹس کی قیمت کو کم کر

دیں اور جب چاہیں انہیں بڑھا دیں۔

   No 5: The Commandment of Time

آپ کا کاروبار آپ کے بغیر بھی چلنے والا ہو مثال کے طور پر اگر اپ سو رہے ہیں یا چھٹی پر ہیں تب بھی پیسہ

اپ کے اکاؤنٹ میں آ رہا ہو اگر آپ یہ پانچ منٹس حاصل کر لیتے ہیں تو آپ فاسٹ لینڈ پر چلنے کے قابل

بن سکتے ہیں۔

No 4: Speed of wealth Acceleration

The Millionaire Fastlane

اب تک ہم نے جتنی بھی گفتگو کی ہے وہ آپ کو دولت کمانے کے طریقے سکھاتی ہے لیکن تب تک کچھ

نہیں ہو سکتا جب تک آپ ایکسلیٹر پر پاؤں نہیں رکھتے جلدی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایک

وقت میں اپنا فوکس ایک ہی چیز پر رکھیں اگر آپ کے سامنے 20 اپرچونٹیز ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز

نہیں کہ آپ ہر ایک سے فائدہ اٹھائیں بلکہ صرف ایک اپرچونٹی کو اویل کریں اور اپنا پورا فوکس اسی پر

رکھیں ہو سکتا ہے کہ آپ کو چند سال تک کامیابی نہ ملے لیکن ایک دن آپ کا وہی کام اپ کو ایک دولت

مند شخص بنا دے گا دوستو یہ تھی وہ چار اہم چیزیں جن پر ایم جے بیمار کو کام کرنے پر زور دیتا ہے یہی وہ

کامیابی کے اہم اصول ہیں جو کسی بھی شخص کو جوانی میں ہی کامیاب اور دولت مند بناتے ہیں لہذا آج سے

ہی ان پر کام کرنا شروع کر دیں اور کمنٹ سیکشن میں یہ بتانا مت بھولیے گا کہ آج کی میری باتیں  اپ کو

کیسی لگی آج کے لیے بس اتنا ہی ۔ اللہ حافظ

اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ خافظ۔

اگر آپ  کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

بچوں کی کہانیاں ،     سبق آموز کہانیاں ،        نانی اماں کی کہانیاں

Share and Enjoy !

Shares

Leave a Comment