The Secret of Success
اس دنیا میں 99 رسنٹ لوگ ایسے ہیں جو اتنا زیادہ کام کرتے ہیں کہ کام ہی کام میں ان کے سر کے بال
سفید ہو جاتے ہیں اور ون پرسنٹ لوگ ایسے ہیں جو نہ اتنا زیادہ کام کرتے ہیں اور نہ ہی محنت لیکن پھر بھی
وہ کروڑوں میں کھیل رہے ہیں مگر سوال تو یہ اٹھتا ہے کہ کیسے؟ محنت کی وجہ سے محنت تو شاید 99 پرسنٹ
لوگ زیادہ کرتے ہیں تو پھر کیسے 99 پرسنٹ لوگ ناکام اور ون پرسنٹ کامیاب ہوتے ہیں آج میں آپ کو
یہ ہی بتاؤں گا کیونکہ آج ہم دنیا کے 99 رسنٹ لوگوں سے آگے نکلنے کے سات میتھڈز کے بارے میں
جانیں گے جو ایک نہ ایک دن ضرور آپ کو بھی دنیا کے ٹاپ ون پرسنٹ میں شامل کریں گے تو بغیر کسی
وقت کو ضائع کے اگے پڑھتے ہیں۔
Get Out Your Comfort Zone
دنیا کے 99 پرسنٹ میں سے نکل کر ٹاپ ون پرسنٹ میں شامل ہونے کے لیے سب سے پہلے آپ کو ٹاپ
ون پرسنٹ والا کام کرنا ہوگا کہ اپنے کمفرٹ زون کو الوداع کہنا ہوگا اپنے سوشل میڈیا کو الودا کہنا ہوگا اپنے
فرینڈز کو الوداع کہنا ہوگا کہ جن کے ساتھ آپ اپنا وقت ضائع کرتے ہیں ہمیشہ کے لیے نہیں صرف تب
تک کے لیے جب تک آپ اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے کیونکہ دنیا کے 99 پرسنٹ سے آگے نکلنا کوئی
آسان کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے اپ کو قربانی دینی ہوگی آپ کو اپنی نیند کم کرنی ہوگی آپ کو اپنی ہر
اس عادت کو چھوڑنا ہوگا کہ جس سے آپ کا وقت اور انرجی ضائع ہوتے ہیں کیونکہ ٹاپ ون پرسنٹ میں
شامل ہونے کے لیے پہلی شرط ہی یہی ہے آپ کو اپنا کمفرٹ زون چھوڑ کر حقیقی دنیا کو گلے لگانا ہوگا آپ کو
یہ جاننا ہوگا کہ ریل ورلڈ کیسے کام کرتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی لائف اور ریل لائف میں زمین اسمان کا
فرق ہے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے کے بعد باری آتی ہے سوچنے کی اور ہمارا اگلا پوائنٹ یہی ہے۔
Sit & Think What You Really Want
چاہے آپ سٹوڈنٹ ہیں بزنس میں یا پھر کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے ہیں لیکن اگر آپ کو معلوم
ہی نہیں ہے کہ آپ اپنی زندگی سے کیا چاہتے ہیں آپ بننا کیا چاہتے ہیں؟ آپ کے خواب کیا ہیں تب تک
آپ کبھی بھی ٹاپ ون پرسنٹ میں شامل نہیں ہو پائیں گے اسی لیے اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے بعد
سب سے پہلا کام آپ کا یہی ہونا چاہیے کہ آپ یہ معلوم کریں کہ میرا زندگی میں مقصد کیا ہے کیونکہ بغیر
مقصد کی زندگی ایسی ہی ہے جیسے کہ بغیر پروں کے پرندہ آپ کا مقصد اور آپ کے گولز ہی آپ کو دنیا میں
الگ اور یونیک انسان بناتے ہیں کیونکہ ہر انسان کا مقصد اور سوچ الگ ہوتی ہے کچھ لوگوں کی سوچ انہیں
دنیا کے 99 پرسنٹ سے الگ بناتی ہے اور وہ کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی سوچ انہیں 99
پرسنٹ لوگوں میں سے ایک بناتی ہے اور وہ ناکام ہی رہتے ہیں اسی لیے آپ ٹھنڈے دماغ سے سوچیں کہ
زندگی میں آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ اور پھر رول نمبر تھری کو اپلائی کریں۔
Make a plan To Achieve It
یعنی اپنے مقصد کو پانے کے لیے پراپر پلاننگ کریں کیونکہ پلان کے بغیر آپ کا مقصد نہ ہونے کے برابر
ہے کیونکہ جب تک آپ کے پاس اس مقصد تک پہنچنے کے لیے ایک بلین نہیں ہوگا تب تک آپ ادھر
ادھر بھٹکتے رہو گے مثال کے طور پر ایک انسان کہتا ہے کہ میرا زندگی میں مقصد یہ ہے کہ میں ایک امیر
انسان بننا چاہتا ہوں لیکن امیر بننے کے لیے اس کے پاس کوئی پلان ہی نہیں ہے صبح جاب کے لیے جاتا ہے
اور شام کو واپس آ جاتا ہے اور اسی طرح اس کی زندگی گزرتی جا رہی ہے تو کیا وہ اس طرح اپنے مقصد کو
حاصل کر لے گا نہیں اس طرح اس کا مقصد ہمیشہ خواب ہی رہے گا اور کبھی حقیقت نہیں ہوگا کیونکہ اس
کے پاس اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں اسی لیے جب آپ اپنا مقصد پہچان لیں اس
کے بعد ایک پراپر پلان بنائیں کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مجھے فلاں چھوٹے چھوٹے سٹیپس
لینے ہوں گے تب جا کر آپ اپنے مقصد کو حاصل کریں گے ورنہ ساری زندگی آپ خواب ہی دیکھتے رہ
جائیں گے۔
Work On Yours before your Plan
ہمیشہ یاد رکھنا زندگی میں کامیابی کا سفر آسان نہیں ہے اس سفر کے دوران اپ اپنی زندگی کی سب سے
بڑی ناکامیوں کا سامنا کریں گے سب سے بڑی غلطیاں کریں گے اور زندگی کے سب سے بڑے سبق بھی
آپ کو یہیں ملیں گے اسی لیے سفر کو شروع کرنے سے پہلے آپ اپنے اپ کو تیار کر لو کہ جیسے آپ ایک
لمبے سفر پر جا رہے ہو جہاں راستے میں مشکلات ہی مشکلات ہیں خود کو پہلے مضبوط بناؤ خود پر کام کرو اور پھر
اپنے پلان پر کام کرو اور اپنی منزل کی جانب سفر شروع کرو۔
Take Calculated Risks
خطروں کو مول دیے بغیر آپ کبھی بھی ٹاپ فن پرسنٹ میں شامل نہیں ہو پائیں گے آج اس دنیا میں جتنے
بھی کامیاب لوگ ہیں جیسے بل گیٹس چیف جابز ریجن برینسن اور ہیلون مسک یہ سب اس مقام تک
سینکڑوں خطرے مول لینے کے بعد پہنچے ہیں اور آج دنیا ان کی مثالیں دے رہی ہے سٹیو جابز کو 1985
میں ایپل سے نکال دیا گیا جس کے بعد انہوں نے خطرہ مول لے کر اپنی نیکسٹ نامی کمپیوٹر کمپنی شروع کی
لیکن وہ کمپنی بالکل نہ چل سکی لیکن بعد میں جب سٹیو جابز ایپل میں واپس آئے تو اسی کمپنی کو یوز کر کے
انہوں نے ایپل کو بہتر بنایا اور آج تک وہ سافٹ وئر ایپل کے میک اپریٹنگ سسٹم میں یوز ہوتے ہیں اس
وقت انہوں نے خطرہ موڑ لیا لیکن اس خطرہ مول لینے کی وجہ سے انہیں ملینز اف ڈالرز کا فائدہ ہوا اسی لیے
اگر اپ بھی ٹاپ ون پرسنٹ میں سے ایک بننا چاہتے ہیں تو کبھی بھی خطرہ مول لینے سے نہ گھبرائیں۔
Keep Working Just Working
کیا آپ جانتے ہیں کہ 99 پرسنٹ اور ون پرسنٹ میں اصل فرق کیا ہے حالانکہ وہ بھی انسان ہے جو ناکام
ہے اور وہ بھی انسان ہیں جو کامیاب ہیں اصل فرق ان کے کام کرنے کا ہے لیکن کام تو دونوں کرتے ہیں
حالانکہ 99 پرسنٹ ہارڈ ورکس زیادہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی اتنا پیسہ نہیں بناتے لیکن ون پرسنٹ لوگ
ہارڈ ورک بھی نہیں کرتے اور کماتے بھی کروڑوں ہیں فرق ہارڈ ورک کا نہیں فرق ہے سمارٹ ورک کا
ون پرسنٹ لوگ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں اور 99 رسنٹ لوگ دوسروں کے
خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں آپ کو 99 پرسنٹ میں سے نہیں بلکہ ون پرسنٹ میں سے بننا
ہے دوسروں کے خوابوں کو نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو پورا کرنا ہے لیکن شروع میں آپ کو سمارٹ ورک
ایک کامیاب ادمی کی طرح اور ہارڈ ورک ایک مزدور آدمی کی طرح کرنا ہوگا تب اپ 99 پرسنٹ سے
نکل کر ون پرسنٹ سے جا ملو گے۔
Don’t Quit After Facing Failures
جب آپ اپنے کمفرٹ زون سے نکل لیں گے اپنا مقصد پہچان لیں گے اپنے مقصد تک پہنچنے کے لیے
پلان بنا لیں گے خطرے مول لے لیں گے اس کے بعد اپ کے پاس کوئی وجہ ہی نہیں ہے کہ آپ ہار مان
جائیں کیونکہ اب آپ کا سارا کچھ اپ کی عزت آپ کا نام آپ کی انویسٹمنٹ سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے اب
اگر آپ کچھ ناکامیوں کے بعد ہار مانو گے تو آپ کے ہیٹرز اور آپ کے مخالف آپ کا مذاق اڑانے کے لیے
تیار کھڑے ہوں گے سٹیو جابز کا ایک بہت ہی اچھا کوٹ ہے وہ کہتے ہیں جب آپ ہار ماننے لگیں تو یہی
سوچ لیں کہ آپ نے شروع کس وجہ سے کیا تھا کیونکہ وہ وجہ آپ کو پھر سے موٹیویشن اور طاقت دے
گی کہ ہاں تم کر سکتے ہو اور ایک دن ایسا ائے گا کہ آپ وہ کر چکے ہوں گے اور جب اپ پیچھے مڑ کے دیکھیں
گے تو آپ لوگوں کی بھیڑ سے نکل چکے ہوں گے اور وہ ناکامیاں آپ کو آپ کی کامیابیاں نظر آئیں گی۔
امید کرتا ہوں آپ کومیری باتیں پسند آئی ہوگی اپنا خیال رکھیے گا اور اپنے پیاروں کا بھی تب تک کے لیے
اللہ حافظ۔
اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ خافظ۔
Must Watching Before Coming 2024
اگر آپ کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔
بچوں کی کہانیاں ، سبق آموز کہانیاں ، نانی اماں کی کہانیاں