Powerful Breakup Speech Ideas to Express Yourself in Urdu

Powerful Breakup Speech Ideas to Express Yourself

Breakup Speech Ideas

اللہ تعالی کو اس شخص  کے دماغ میں چلنے والی ہر سوچ کا پتہ ہے جو شخص آپ کو چھوڑ کر چلا گیا ہے مگر آپ

رو رہے ہیں اللہ تعالی کو اس شخص کی کی گئی تمام گفتگو کا پتہ ہے جو شخص نے آپ کے بارے میں کی مگر

آپ کو اس کا علم نہیں اور آپ اللہ سے یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ اے اللہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا میں

نے تو اس انسان سے دل سے پیار کیا۔

 اس انسان نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا اور میری خوشی کہاں گئی ہمیں ساری زندگی اللہ سے دعا کی ہوتی

ہے کہ ہماری زندگی بہتر کر دے ہماری زندگی میں پوزیٹو لوگوں کو شامل کر اور ہمیں ہمیشہ خوش رکھ اور

ہمارے پر رحم ہو مگر جب اللہ تعالی ہماری ان تمام دعاؤں کو قبول کرتا ہے تو ہم اللہ سے شکوہ کرتے ہیں اللہ

اس ایسے انسان کو جو انسان آپ کے لیے ٹھیک نہیں آپ کی زندگی سے ریموو کرتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی

ہے۔

 ہمیں لگتا ہے کہ شاید یہ ہمارے حق میں بہتر نہیں مگر ان ایکچول یہی تو آپ کے حق میں بہتر ہے میرے

پاس مشورہ کرنے کے لیے کونسلنگ لینے کے لیے لوگ جب رابطہ کرتے ہیں تو ان کا سب سے زیادہ جو

شکوہ ہوتا ہے وہ یہی ہوتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا کہ میں نے اس

انسان کے لیے سب کچھ کر ڈالا مگر اس انسان نے مجھے دھوکہ دے دیا ۔

اللہ نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا تو میرا سوال ان سے یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی بہترین پلاننگ کرنے والا اور

اللہ کو سب پتہ ہے اللہ کو سب پتہ ہے کہ اس انسان کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اس انسان کی پلاننگ کیا

تھی وہ کیا کرنا چاہتا ہے وہ انسان آپ کے لیے ٹھیک تھا ہی نہیں اور جب ایک ایسا انسان جو آپ کو دھوکہ

دے اور آپ کی زندگی سے پھر نکل جائے تو ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمارے لیے آسانی

کر دی یعنی اگر ایک ایسا انسان جو کہ آپ کو دھوکہ بھی دیتا جو کہ آپ کی فیلنگز کے ساتھ بھی کھیلتا ہے اور

وہ آپ کی زندگی میں شامل رہے تو اس سے زیادہ تکلیف ہونی چاہیے یا اس سے زیادہ تکلیف ہونی چاہیے کہ

اس انسان کا خاتمہ ہماری زندگی سے ہو جائے۔

Breakup Speech Ideas

 وہ انسان ہماری زندگی سے نکل جائے ہم سے دور چلا جائے ہم اپنی زندگی میں ہر لمحے پر ناشکری کر رہے

ہوتے ہیں ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ اس چیز کی کیا مصلحت ہے جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر کرتا ہے

ہمیں بعد میں  ریالائز ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ جتنے بھی ایونٹس ہوئے ہیں ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی ریزن

ہے ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسا پوائنٹ ہے کہ جو کہ ہمیں بعد میں جا کے ریلائز ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو

ہوتا بھی نہیں کیونکہ وہ اتنا ڈیپلی سوچتے ہی نہیں ہیں کہ ایک ایونٹ کا دوسرے ایونٹ کے ساتھ کیا تعلق

ہے۔

 جتنی بھی دعائیں ہم کرتے ہیں وہ ہمارے دعا بینک کے اندر سٹور ہو جاتی ہیں لوگ جتنی بھی دعائیں

ہمارے لیے کرتے ہیں وہ دعا بینک میں سٹور ہو جاتی اور جب یہ دعائیں سٹور ہوتی ہیں تو پھر اثر بھی دکھاتی

ہیں جب وہ اثر دکھاتی ہیں تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ ہمیں اس چیز کی عادت نہیں ہوتی ہمیں تو یہ

عادت ہوتی ہے کہ ہمیں ہماری مرضی کا رزلٹ ملے مگر ہمیں پتہ نہیں ہوتا کہ وہ جو رزلٹ ہمیں ملے گا وہ

ہمارے لیے کتنا خطرناک ہے ہم اپنی زندگی کو اپنے ہی ہاتھوں خراب کرنے پر تلے ہوتے ہیں اپنی زندگی

کو اپنے ہی ہاتھوں مشکل بنانے پر تلے ہوتے ہیں اور ہمیں یہ ریالائزیشن ہوتی نہیں کہ ہمارے لیے

فائدے مند کیا چیز ہے۔

Breakup Speech Ideas

 کیونکہ ہمارا مائنڈ بُری طرح سے متاثر ہو چکا ہوتا ہے ہمارا مائنڈ ہائی جیک ہو چکا ہوتا ہے اور ہمیں اندازہ نہیں

ہو پا رہا ہوتا کہ ہمارے لیے کیا چیز اچھی ہے جب ہمارا مائنڈ ہی افیکٹ ہو گیا ہے تو ہمارا مائنڈ یہ کیسے سوچے کہ

ہمارے لیے چیز بہت بہتر ہو رہی ہے اس موومنٹ پہ ہمیں صرف اور صرف وہی شخص چاہیے ہوتا ہے

چاہے وہ شخص ہمارے لیے کتنا ہی نقصان دے کیوں نہ ہو۔

 کیونکہ ہمیں اس انسان کی عادت ہو جاتی ہے اور جب کسی ایسی چیز کی عادت ہو جائے جو چیز ہمارے لیے

اچھی نہیں ہے تو پھر اس کو نکالنا ہی پڑتا ہے زندگی سے اس کو دور ہی کرنا چاہیے اس کو قریب رکھ کر کبھی

بھی اس سے اپنی عادت ختم نہیں کروائی جا سکتی یہ اللہ تعالی کی خاص بلیسنگ ہے کہ وہ انسان اب آپ کی

زندگی میں نہیں ہے اور آپ اگر اس کی وجہ سے ابھی ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو یہ نیچرل ہے اپ تھوڑا سا

ڈسٹرب ہوں گے مگر یہ اپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اس کے لیے مدد لیں مگر اپ نے یہ ڈیسائیڈ کرنا ہے

کہ آپ نے اپنی زندگی کے ساتھ آب کیا کرنا ہے کہآ اپ نے روتے رہنا ہے آیا آپ نے اس کا سوگ مانتے

رہنا ہے آیا آپ نے  یہیں پر سٹک رہنا ہے یا آپ نے اپنی زندگی میں آگے موو ان کرنا ہے یہ فیصلہ آپ کے

ہاتھ میں آپ نے اس فیصلے کو کرنا ہے اور آپ نے اپنی زندگی کو بدلنا ہماری باتیں  اپنے دوستوں کے ساتھ

لازمی شیئر کریں تاکہ جو بھی اس مسئلے سے سفر کر رہا ہے وہ اپنی زندگی میں بہتری لا سکے۔

 

اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ خافظ۔

اگر آپ  کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

بچوں کی کہانیاں ،     سبق آموز کہانیاں ،        نانی اماں کی کہانیاں

Share and Enjoy !

Shares

Leave a Comment