Best Self Improvement Tips in Urdu

Best Self Improvement Tips  

Best Self Improvement Tips  

دوستوں کچھ سکلز ہوتی ہیں جنہیں اپنا کر اپنی لائف میں ایڈ کر کے ہم ایک نئی اور پرسکون زندگی شروع کر

سکتے ہیں ہمیں ہمیشہ تیار رہنا چاہیے بُرے وقت کا کوئی وقت نہیں ہوتا اور کیا پتہ کب آجائے۔

 ایک دفعہ بہت تیز سمندری طوفان میں ایک جہاز پھنس گیا وہ جہاز میں موجود جہاز کا مالک بھی بہت گھبرا گیا

اور اسے چلانے والا بھی گھبرا گیا کہ ہم اب تو نہیں بچنے والے اب تو سب کچھ ختم ہونے والا ہے کیا کریں

گے لیکن اس جہاز میں ایک اور شخص بھی موجود تھا جس نے کہا کہ سب سے پہلے تو ایزی ہو جاؤ کیونکہ اگر

تم نے کچھ جلدی میں کیا تو طوفان سے بعد میں اور ڈر سے پہلے مر جاؤ گے اب اتنے تیز طوفان میں جہاز کو

موڑنا تو مشکل تھا پر اس بندے نے آتے وقت اس جہاز میں ایک چھوٹی سی موٹر بوٹ رکھوا دی تھی یہ

سوچ کر کہ اگر کبھی طوفان آیا تو اس کے ذریعے واپس آجائیں گے یعنی اسے کہتے ہیں تیاری اسے کہتے ہیں

سکل اچھی اور بری دونوں باتوں کی سمجھداری رکھنا ۔

اب آپ کو سمجھداری کیا رکھنی چاہیے پہلی بات اپنا گول سیٹ کرو گول سیٹ کرنا سبھی کو نہیں اتا دوستو

لوگ ہجوم دیکھ کر بھاگنا شروع کر دیتے ہیں اور لوگوں کو دیکھ کر انہی کے پیچھے بھاگو گے تو بھائی بری طرح

سے پھنس جاؤ گے ایک اونچے پہاڑ سے ایک بندے نے چھلانگ لگائی پھر دوسرا بندہ کودا اس کو دیکھ کر

تیسرا بندہ کودا اور اسے دیکھ کر چوتھا بھی کود گیا جب سب نیچے گرنے لگے تو ایک نے دوسرے سے پوچھا

کہ بھائی تو کیوں کودا تو وہ بولا کہ ہم نے کہا تھا ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اس لیے میں بھی کود گیا

جب تیسرے سے پوچھا تو وہ بولنے لگا کہ میں نے دیکھا کہ یہاں سب کود رہے ہیں تو میں بھی کود گیا اور

چوتھا تو بنیا سوچے سمجھے ہی کود گئے تو پہلے دو لوگ بولے کہ بھائی ہمارے پاس تو پیراشوٹ ہے ہم تو اس

لیے کودے تھے تم کیوں دیکھا دیکھی میں کود گئے ۔

تو بھائی کہنے کا مطلب ہے انکھ بند کر کے بھیڑ کے پیچھے مت بھاگو کہ فلاں فیلڈ میں سب جا رہے ہیں تو مجھے

بھی جانا چاہیے یا کسی اور کام کو سبھی کر رہے ہیں تو میں بھی وہی کروں گا ایسا مت کرو میرے بھائی آپ اپنا

دیکھو آپ کا دل آپ کا دماغ کیا کہتا ہے جسے کر کے اپ کو یہ نہ لگے کہ یار مزہ نہیں آرہا میں تو ایویں آگیا

ادھر مجھے سے اور نہیں ہو پائے گا اور ایسا فیل نہیں ہوتا تو دوستو یہی وہ چیز ہے جو آپ کو کرنا چاہیے۔

Best Self Improvement Tips  

 دوسری بات سٹریس مینجمنٹ یعنی دماغ پر بوجھ اپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں کس حد تک ٹینشن کو برداشت

کر سکتا ہوں اب آپ کا دماغ ہے چھوٹا سا اور آپ اس میں ٹینشن اتنی بڑی لے کر گھوم رہے ہو جو آپ کو

ہی نقصان پہنچا ہے تو میرے بھائی بہت بھاری نقصان ہو جائے گا آپ کا مثال کے طور پر اگر کسی خالی برتن

میں صاف پانی ڈالو گے تو جب پانی نکالو گے تو برتن بھی صاف ہی دکھائے گا اور اگر اسی برتن میں گندا پانی

ڈالو گے تو جب پانی کو نکالو گے تو برتن گندا ہو جائے گا بالکل ایسے ہی اپ کا دماغ بھی ہے اس میں گند کو

بھرتے رہو گے تو آپ کا دماغ سٹریس سے بھر جائے گا ایسا مت کرو اپنے دماغ کو ذرا صاف رکھو اسے

سٹریس سے دور رکھو جتنا اپ کام کر رہے ہو اسے اور اچھا کرنے کی کوشش کرو۔

 تیسری بات ہے ٹائم مینجمنٹ 90 فیصد لوگ تو سوچنے میں ہی پورا دن نکال دیتے ہیں کہ کل کر لیں گے

بس ابھی کرنے والے ہیں اور اب تو بہت دیر ہو گئی ہے اب کل کر لیں گے اگلے دن پھر وہی ہوا اٹھے

نہائے ناشتہ کیا اور کھو گئے کسی نہ کسی چیز میں بھائی وقت سب سے زیادہ قدر کرنے والی چیز ہے یہ محبت

ایک طرفہ نہیں چل سکتی یہ کام دو طرفہ ہی ہوگا اگر بخت آپ کو کچھ دے رہا ہے تو وقت کی قدر بھی آپ

کو کرنا ہوگی تبھی آپ کو وہ چیز ملے گی جس کا آپ سوچ رہے ہو اچھا وقت اچھائی تبہی دکھاتا ہے جب آپ اسے پیار دکھاتے ہیں جیسے پیار سے مناتے ہو نا اپنی جانوں کو ایسے ہی وقت کو بھی اپنا پیار دکھانا پڑتا ہے اسے

منانا پڑتا ہے کہ میں اپ کو صحیح جگہ لگاؤں گا بس مجھے اس سے کچھ اچھا نکال کر دے دو اور پھر ایسا ہی ہوتا

ہے ۔

Best Self Improvement Tips  

چوتھی بات ہے کہ اپنی زندگی کو رنگین بنانے کے لیے اپ کے علاوہ کوئی اور رنگ نہیں بھر سکتا یا جتنی

بھی آپ بڑی بڑی فلمیں دیکھتے ہیں ان کا سیٹ بنانے میں ہی مہینوں لگ جاتے ہیں اور پھر بعد میں ایڈیٹنگ

پر سخت محنت کی جاتی ہے تب جا کر ایک امیزنگ وائب والی موویز آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے تو

دوستو وہ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی چیزوں سے پیار ہے آپ بڑے بڑے باڈی بلڈرز کو

دیکھتے ہو اور سوچتے ہو کہ اپنی باڈی بنانی ہے ایسا میں بھی بن جاؤں تو پہلے ان کی روٹین تو جان لو وہ اپنا دن

کیسے بتاتے ہیں ان کی باڈی ایسے نہیں بنتی کہ آج میں دیر سے سو رہا ہوں تو صبح جلدی نہیں اٹھوں گا آج

میری جانو سے لڑائی ہو گئی ہے آج کچھ بھی کرنے کا موڈ نہیں ہے جب وہ فلموں والے نہیں سوچتے کہ اس

ہفتے دل نہیں ہے اس ہفتے کام نہیں کرتے بھائی ان کا مقصد ایک ہی ہے کہ باقی چیزوں کو میں دیکھ لوں گا

لیکن ابھی میرا کام میرے لیے ضروری ہے جس سے مجھے کچھ حاصل ہوگا ۔

اپ کے اس پاس والے بھی اپ پر اتنا ہی امپیکٹ ڈالتے ہیں جتنا اپ خود پر ڈالتے ہیں تو انہیں ذرا سوچ سمجھ

کے چوز کرو یا ان کے ساتھ ذرا پیار سے پیش اؤ اپ کا ان کے ساتھ پیار سے پیش انا اپ کے دل کو پرسکون

رکھتا ہے کسی کی باتوں کو بہت زیادہ سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے اوپر دھیان دو اپنا کام

کرتے جاؤ یہیں سے سیلف امپروومنٹ شروع ہوگی یہیں سے سیلف کیئر شروع ہوتی ہے تو دوستو امید

کرتا ہوں اپ کو آج کی میری باتیں پسند آئی ہوں گی اور کچھ اچھا سیکھنے کو ملا ہو گا۔

 

اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ خافظ۔

اگر آپ  کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

بچوں کی کہانیاں ،     سبق آموز کہانیاں ،        نانی اماں کی کہانیاں

Share and Enjoy !

Shares

Leave a Comment