What wise women do before going to bed in Urdu

What wise women do before going to bed

women do before going to bed

ناظرین خواتین بہت پریشان ہوتی ہیں اپنے روٹین کی وجہ سے اپنی صحت کی وجہ سے اپنے روزمرہ کے

معاملات کی وجہ سے وہ  ہم سے  پوچھتی ہیں کہ اس طرح سے اپنا روٹین بہتر کریں کس طرح سے اپنی

صحت کو بہتر کریں یہ تمام چیزیں ایک دوسرے کو کنیکٹ کر رہی ہوتی ہیں یعنی کہ آپ کی روٹین اور آپ

کی صحت تو اس لیے آج ہم بات کریں گے ان سمجھدار خواتین کی جو سونے سے پہلے چند کام کرتی ہیں اور

اپنی زندگی کو آسان بنا دیتی ہیں تو وہ کون سے کام میں جو آپ کو سونے سے پہلے کرنے چاہیے اور وہ کام آپ

سونے سے پہلے کر لیں گی تو اپ بھی ایک سمجھدار خاتون بن جائیں گی۔

women do before going to bed

 پہلا کام کیا ہے پہلا کام ہے رات کو رات سمجھتی ہے یعنی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ رات کا مقصد کیا ہے اللہ

تعالی نے رات کیوں بنائی ہے رات بنائی ہے سونے کے لیے اپنی نیند پوری کرنے کے لیے لیکن ہم دیکھتے

ہیں کہ بہت سی خواتین رات میں تین بجے تک چار بجے تک جاگ رہی ہوتی ہیں اور پھر صبح بچوں کو بھیجنا تو

ایک لازمی کام ہے اب ایسے میں ہوتا کیا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے یا ٹوٹ ٹوٹ کے نیند لینے کی

وجہ سے ان کے صحت متاثر ہوتی ہے ان کے اندر چڑچڑا پن آتا ہے صحت گرنے لگتی ہے سستی آنے لگتی

ہے کاموں میں دل نہیں لگتا یہ تمام چیزیں ہوتی ہیں آپ کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے یعنی جو پہلا کام

ہے کہ رات کو رات نہیں سمجھا آپ نے اگر تو سوچیں آپ کی زندگی کتنی متاثر ہوگی اس کام سے اور اگر

آپ نے ایک کام کرنا شروع کر دیا تو اپ کی زندگی کافی آسان ہو جائے گی۔

women do before going to bed

 دوسرا کیا کام کرتی ہیں دوسرا کام کرتی ہیں دنیا سے لا تعلق ہو جاتی ہیں یعنی انہیں معلوم ہے کہ میرے

رات میں سونے کا کون سا وقت ہے اپنے مقررہ وقت پہ سوتی ہیں اور سونے کے ٹائم پہ کوئی کمپرومائز نہیں

کرتی ہیں یعنی اگر وہ 10 بجے سونا ہے تو وہ نو بجے کسی کی کال ریسیو نہیں کریں گی اور نہ ہی خود کسی کو کال

کریں گی نہ خود کسی کے گھر جانا پسند کریں گی ایسے وقت پہ جب ان کے سونے کا ٹائم ہو اور نہ اپنے گھر میں

کسی کو انوائٹ کریں گی اچھا بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ بھائی ہم کیا کریں مہمان تو گھر پہ آ جاتے ہیں پھر

ہمیں رات میں دو بجے جاگنا پڑتا ہے ان کے ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے دیکھیں اگر ایک دفعہ اپ کا اسٹیٹس بن گیا نا

کہ آپ جلدی سوتی ہیں آپ کے بارے میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ آپ جلدی سوتی ہیں تو کوئی آپ کو

تنگ نہیں کرے گا اب میں دیکھا نہیں ہے کتنے گھر ہوتے ہیں جہاں لوگ جا رہے تھے پہلے سوچتے ہیں کہ

رات کے نو بج گئے ہیں اب اس ٹائم پہ جاؤ تو مناسب نہیں ہے جلدی سوتے ہیں وہ لوگ ایون میرے

دریال میں رات میں دے دے جاگنے کا رجھان تھا لیکن ہمارے گھر میں سب جلدی سوتے تھے کیونکہ

صبح ہم لوگ اسکول ہوتا تھا ابو کی جاب تھی تو ہمارے خاندان میں سب کو معلوم تھا کہ ان کے گھر اگر جانا

ہے تو اٹھ بجے چلے جاؤ اس کے بعد ر سو جاتے ہیں خود اپنے سورنے کے وقت مقرر کرنا ہے اور دوسروں کو

خود بتانا ہے کہ بھائی ہم جلدی سوتے ہیں اس لیے ہمارے گھر جلدی آیا کریں۔

women do before going to bed

 تیسرا کام کیا کرتی ہیں کچن اور لیونگ روم صاف کر کے سوتی ہیں یعنی سونے سے پہلے ان کا کچن بالکل

صاف ہوتا ہے لیونگ روم یعنی اس کو آپ لانچ بھی کہتے ہیں جہاں پہ سب گھر والے بیٹھتے ہیں عام طور پہ

وہ مکمل طور پہ صاف ہوتا ہے اپنا بیڈ روم میں صاف کرتی ہیں اس کے بعد سوتی ہیں اس سے ہوتا کیا ہے

جب آپ کا گھر صاف ستھرا ہوگا تو آپ کو سونے مزہ آئے گا اگر آپ اگر پھیلا ہوا ہوتا ہے آپ صفائی نہیں

کرتی ہیں تو ایک دن آپ صفائی کر کے دیکھ لیں سونے سے پہلے آپ خود فیل کریں گے کہ آپ کتنا اچھا

محسوس کرتی ہیں بعد میں گرین صاف کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جب صبح اپ اٹھیں گی اور

کچن میں جائیں گے ناشتہ بنانے کے لیے تو آپ کو ایٹیشن نہیں ہوگی گندے برتن اور پھیلا ہوا کچن دیکھ

کے آپ کے لیے کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا کیونکہ پھیلے ہوئے کچن میں جو کم ادھے گھنٹے میں ہوتا ہے

وہ سمٹے ہوئے کچن میں دس منٹ میں ہو جاتا ہے اس طرح آپ کا ٹائم بھی سیو ہوگا اور آپ کا موڈ بھی اچھا

ہوگا۔

women do before going to bed

 چوتھا کام کیا کرتی ہیں دوسرے دن کا سوٹ سیٹ کر کے سوتی ہیں ہم نے بہت سی خواتین کو دیکھا ہے کہ

وہ اپنے طرف بالکل بھی دھیان نہیں دیتی ہیں بہت لاپرواہ ہوتی ہیں اپنی طرف سے یعنی انہیں یہ بھی نہیں

معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے دن مجھے کیا سوٹ پہننا ہے مجھے کس طرح تیار ہونا ہے اور جب انہیں جانا ہوتا

تیار ہونا ہوتا ہے تو وہ اپنی وارڈروپ کھول کے بہت دیتے ہیں سوچتی رہتی ہیں کہ میں کون سا سوٹ پہنوں

اچھا خاصا وقت ہو اس میں ضائع کر دیتی ہیں اس لیے آپ رات میں سوچیں کہ آپ نے کیا سوٹ پہننا ہے

کس طرح کپڑے پہننے ہیں اگر پریس کرنے ہیں تو رات میں پریس کر لیں اور بہت اچھا ہو کہ آپ اپنے چار

پانچ سوٹ پریس کر کے ایک ساتھ رکھ دیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ روزانہ آپ نے کون سے کپڑے

پہننے ہیں اور وہ خواتین جو دو دن تک اپنے کپڑے چینج نہیں کرتی ہیں بہت سے خواتین ایسی بھی ہوتی ہے تو

ان کے لیے بھی یہ خاص بات ہے کہ روزانہ کپڑے تبدیل کیا کریں اور اچھا سا پرفیوم  یا خوشبو لگا کے تیار

ہو جایا کریں اس سے آپ کا موڈ بھی اچھا ہوگا آپ کے بچے بھی خوش ہوں گے آپ سے آپ کے شوہر

بھی خوش ہوں گے آپ سے۔

women do before going to bed

 پانچواں کام کیا کرتی ہیں پلاننگ کرتی ہیں دوسرے دن کی یعنی انہیں سنے پہلے معلوم ہوتا ہے کہ مجھے کل

صبح اٹھنے کے بعد کیا کیا کام کرنا ہے اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ ایک دن سونے سے پہلے آپ اپنا ڈیلی روٹین بنا

کر سوئیں آپ لکھیں کہ آپ نے کیا کیا کام کرنا ہے دوسرے دن ایک پلاننگ ہوتی ہے وہ پلاننگ کرنا

لازمی ہے جیسے ہمارا جو مائی ڈیلی پلانر ہے وہ اسے بہت معاون ثابت ہوتا ہے بہت سے خواتین نے کہا کہ اس

کی وجہ سے نہیں بڑی آسان ہو گئی ہے کہ ہمیں اگلے دن جو جو کام کرنے ہوتے ہیں وہ سارے کام ہم اس

میں لکھ لیتے ہیں اگر آپ کے پاس مائی ڈیلی پلانر نہیں ہے تو آپ کسی بھی ڈائری میں سارے کام لکھ سکتی

ہیں یہ مت سوچیے گا کہ ڈیلی پلانر ہوگا تو ہی کام ہوگا اب آج سے ہی کوئی بھی ڈائری اٹھائیں کوئی بھی کاپی

اٹھائیں اس میں اپنا روٹین لکھیں اور پلاننگ سٹارٹ کر دیں یہ بہت ضروری ہے جب تک آپ کو یہ نہیں

معلوم ہوگا کہ دوسرا دن آپ نے کس طرح سے گزارنا ہے تو آپ دوسرا دن اپنا برباد کر دیں گی پلاننگ

بہت ضروری ہے اگلے دن کی پلاننگ لازمی کر کے سونا ہے اپ نے سمجھدار خواتین پلاننگ کرتی ہیں۔

 

 چیٹا اور آخری پوائنٹ سیلف کیئر کرتی ہیں جیسے ہم نے پہلے بتایا تھا یا بہت سے خواتین لاپروا ہوتی ہیں اپنے

کپڑوں کو توجہ نہیں دے دی اسی طرح بہت سی خواتین اپنی سکن  پرتوجہ نہیں دیتی ہیں انہوں نے اس

بات کا خیال نہیں ہوتا کہ ان کی سکن کی اتنی خراب ہو رہی ہے کتنی جھائیاں پڑ رہی ہیں آپ نے کرنا ہی کیا

ہے سونے سے پہلے کوئی سا بھی آپ لوشن یا کلینزنگ لے کے فیس سے مساج کریں اور منہ دھو کے سو

جائیے اس سے آپ کی سکن بھی اچھی ہوگی اور آپ  فیل بھی کریں گے سونے سے پہلے ریلیکس ہونا بہت

ضروری ہے اس مساج کے ذریعے آپ ریلیکس ہوں گی اپ کو نیند اچھی آئے گی۔

 اگر چھ کام آپ نے سونے سے پہلے کر لیے تو آپ کا اگلا دن بہت اچھا گزرے گا آپ کی روٹین بن جائے

گی آپ سمجھدار خاتون ہوں گی جو اپنا روٹین اچھا بنائیں گی اپنی صحت کا خیال رکھیں گی اور اپنے گھر کو

خوبصورت بنائیں گی بہت بہت شکریہ اللہ حافظ

اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ خافظ۔

اگر آپ  کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

بچوں کی کہانیاں ،     سبق آموز کہانیاں ،        نانی اماں کی کہانیاں

Share and Enjoy !

Shares

Leave a Comment