Shahzadi Gul Bahaar

Shahzadi Gul Bahaar

Shahzadi Gul Bahaar

پیارے بچوں آج ہم آپ کو جادوگر کی کہانی سناتے ہیں کسی ملک میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا وہ نیک

اور رحم دل تھا اس کے دو بیٹے تھے وہ بھی بہت نیک تھے بادشاہ اور ملکہ اکثر اداس رہتے تھے کیونکہ ان کی

کوئی بیٹی نہیں تھی انہیں بیٹی کا بہت ارمان تھا وہ دن رات اللہ سے اپنے لیے بیٹی کی دعا کرتے کچھ سالوں

کے بعد خدا نے ان کی دعا سن لی اور انہیں ایک چاند سے بھی کی عطا کی وہ بہت خوبصورت تھی پورے بال

میری انکھیں اور گورا رنگ دونوں بھائیوں کی تو جیسے جان تھی اس میں بادشاہ نے اس کا نام کل بہار رکھا

جیسے جیسے شہزادی گلبہار بڑی ہوتی گئی اس کا حسن اور بھی بڑھتا گیا وقت گزرتا گیا اور شہزادی 18 سال کی

ہو گئی ایک دن شہزادی اپنی کنیزوں کے ساتھ بال کھولے محل کی چھت پر ٹہل رہی تھی کہ وہاں سے

جادوگر کا گزر ہوا وہ شہزادی گلبہار کو دیکھ کر اس کا عاشق ہو گیا تمام کنیزیں جادوگر کا بھیانک چہرہ دیکھ کر ڈر

گئی اور شہزادی کو اپنے گھیرے میں لے لیا جادوگر کا چہرہ کافی خوفناک تھا اس کی تین انکھیں تھیں جادوگر

نے کنیزوں سے پوچھا یہ بھری کون ہے کنیزوں نے جواب دیا کہ پری نہیں ہماری شہزادی گلبھار ہے تم

کون ہو اور یہاں کیوں ائے ہو فورا یہاں سے چلے جاؤ ورنہ شہزادی ا کر تمہارا سر دھڑ سے الگ کر دے گا

جادوگر نے ہنستے ہوئے جواب دیا وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے مجھے اس کو دیکھتے ہی محبت ہو گئی ہے میں اس

سے شادی کروں گا شہزادی کنیزوں کے پیچھے کھڑی جادوگر کی تمام باتیں سن رہی تھی جادوگر نے اچانک

ایک پھونک ماری تمام کنیزیں بے ہوش ہو گئیں پھر جادوگر شہزادی گلبہار کے قریب ایا اور اسے اٹھا کر

اپنی حویلی کی طرف لے گیا جادوگر کے جاتے ہی تمام کنیزیں ہوش میں اگئیں اور دیکھا جادوگر شہزادی کو

اٹھا کر لے گیا ہے انہوں نے یہ تمام کے سب بادشاہ اور اس کے بھائیوں کو بتا دیا جلد ہی یہ خبر جنگل کی انکھ

کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی شہزادوں نے اپنی سپاہی کبھی جنگل کی طرف بھیجے تو کبھی پہاڑوں کی

طرح جب کافی تلاش کے بعد بھی شہزادی کی کوئی خبر نہ ملی تو شہزادوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ خود باری

باری اپنی بہن کو ڈھونڈنے جائیں گے پہلے بڑا بھائی جائے گا اگر ایک ہفتے تک بڑا بھائی نہ ایا تو پھر چھوٹا بھائی

جائے گا اگلی صبح بڑا بھائی اپنے گھوڑوں پہ سوار اپنی تلوار اٹھائے کھانے پینے کا سامان لے کر جنگل کی طرف

چل پڑا شام ہوتے ہوتے وہ جنگل کے بیچ پہنچ گیا ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا دور اسے ایک ہلکی سی روشنی

نظر ائی شہزادہ وہاں چل دیا قریب پہنچا تو دیکھا وہ ایک جھونپڑی ہے اس نے محسوس کیا کہ جھونپڑی میں

کوئی موجود ہے شہزادے نے اجازت لی جہاں کون ہے کیا میں اندر ا سکتا ہوں اس نے دیکھا ایک نورانی

بزرگ جائے نماز پہ بیٹھے تسبیح پڑھ رہی تھی انہوں نے شہزادے سے جنگل انے کی وجہ پوچھی شہزادے

نے تمام بات بزرگ کو بتا دی بزرگ نے شہزادے کو بتایا اس جادوگر کا نام کانا جادوگر ہے اس جنگل کے

باہر قائد طرف اگ کا دریا ہے اور اس کے بعد پھلوں کا باغ ہے اور اس باغ کے سارے پھل جادوئی ہیں

اور ان پھلوں کو جو بھی کھاتا ہے وہ پتھر کا ہو جاتا ہے اس باغ کے بعد کالی پہاڑیوں کے بیچ میں اس کی حویلی

ہے اور اس حویلی میں ہی تمہاری بہن قید ہے شہزادے نے بزرگ سے پوچھا میں اس حویلی تک کیسے پہنچ

سکتا ہوں بزرگ نے بتایا لو یہ روٹی لے لو جنگل پار کرتے ہی تمہیں بھوک لگے گی ادھی روٹی کھانا اور

ادھی بچا لینا پھر بزرگ نے شہزادی کو اپنی جادوئی چادر دی اور کہا اور یہ چادر بھی لے لو تم یہ چادر اگ پر

ڈالو گے اگ بجھ جائے گی تم اس طرح اس کے باغ میں پہنچ سکتے ہو باغ میں پہنچتے ہی تمہیں پھر بھوک لگے

گی تم وہ بچی روٹی کھا لینا کہ جادوئی پھل کھانے سے تم پتھر کے ہو جاؤ گے بزرگ نے اس شہزادے کو ایک

مٹی کے دانوں والی تسبیح دی اور کہا جب تم پہاڑوں سے ہوتے ہوئے اس کی حویلی میں پہنچو تو یہ تسبیح کے

دانے جادوگر کی ماتھے والی انکھ پر مار دینا تو کچھ دیر کے لیے اندھا ہو جائے گا اور تم اسی وقت اس کی گردن

اڑا دینا شہزادہ بزرگ سے چادر اور تسبیح لے کر محل کی طرف چل پڑا جنگل ختم ہوتے ہی شہزادے کو شدید

بھوک لگی اور بے خیالی میں وہ پوری روٹی کھا گیا اور انکھ کے دریا کی طرف چل پڑا دریا اتے ہی شہزادے

نے بزرگ کی چادر انکھ پر ڈالی اگ بجھ گئی شہزادہ باغ میں داخل ہو گیا ہر طرف لذیذ پھل دیکھ کر شہزادے

کی طبیعت پہنچا گئی شہزادہ خود کو قابو نہ کر سکا اور ایک سیب کھا لیا سیب کھاتے ہی شہزادہ پتھر کا بن گیا.

Shahzadi Gul Bahaar

دوسری طرف بادشاہ اور شہزادہ بے صبری سے شہزادے کا انتظار کر رہے تھے ایک ہفتہ گزر جانے کے

بعد جب شہزادہ واپس نہ آیا تو چھوٹا شہزادہ اپنے بھائی اور بہن کی تلاش میں نکل پڑا اور جنگل میں اسی سمت

چل پڑا جس سمت اُس کا بھائی گیا تھا راستے میں اُست بھی وہ ہی بزرگ نظر آیا اُس نے بھی  وہی تمام باتیں

سمجھائیں اور چادر دے کر کہا اپنے بھائی کو جادوگر کے اس باغ میں تلاش کرنا اور اس سے وہ تسبیح لے لینا

شہزادہ بزرگ سے رخصت لے کر وہاں سے حویلی کی طرف چل دیا ہر طرف جنگل ہی جنگل تھا جنگل ختم

ہوتے ہی اسے شدید بھوک لگی مگر اس نے ادھی روٹی ہی کھائی اسی طرح انکھ کے دریا پر چادر ڈالی اور دریا

کی پار چلا گیا پھلوں کا باغ اتے ہی شہزادے کو دوبارہ بھوک لگی باغ کے پھل دیکھ کر اس کا دل بہت للچار تھا

مگر اس نے اپنی ادھی روٹی نکالی اور کھا لی پھر اس نے اپنے بھائی کو تلاش کیا کچھ ہی فاصلے پہ اسے اپنا بھائی

دکھائی دیا وہ اپنے بھائی تک پہنچا اور اس کے ہاتھ سے تسبیح لے کر پہاڑوں کے بیچ سے ہوتا ہوا جادوگر کی

حویلی میں پہنچ گیا۔

Shahzadi Gul Bahaar

اس نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اندھیرے میں بجتے بچاتے اس

کمرے میں پہنچ گیا جہاں اس کی بہن شہزادی گلبہار قیدی شہزادی اپنے بھائی کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور

بتایا کہ جادوگر کے انے کا وقت ہو چکا ہے اور اسی کمرے میں چھپ جائے شہزادے نے اسے کہا تم اسے

باتوں میں لگا رہتا میں موقع تے کہیں تسبیح کی دانے اس کی انکھ پہ مار دوں گا کچھ ہی دیر گزری تھی کہ

جادوگر اگیا جادوگر شہزادی سے بولا یہاں کوئی اور بھی ہے شہزادی نے کہا نہیں نہیں میرے علامہ یہاں

اور کوئی نہیں ہے میں اس قید سے تنگ ا گئی ہوں کتنے دن ہو گئے ہیں مجھے کوئی بچانے بھی نہیں ایا اس لیے

میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں تم سے شادی کر لوں جادوگر یہ سن کر خوشی سے اچھل پڑا موقع کا فائدہ

اٹھاتے ہی شہزادہ باہر ایا اور جادوگر کی انکھ پر تسبیح کے دانے مارے جس سے وہ اندھا ہو گیا اور شہزادے

نے اسی وقت اس کا سر قلم کر دیا جادوگر کے مرتے ہی حویلی میں زلزلہ اگیا شہزادہ اپنی بہن کو لے کر فورا

حویلی سے باہر اگیا پھلوں کے باغ میں ایا دیکھا اس کا بڑا بھائی بالکل ٹھیک ہو چکا تھا بزرگ کا شکریہ ادا کیا اور

اپنے محل روانہ ہو گئے جہاں وہ دوبارہ ہنسی خوشی رہنے لگے

پیارے بچوں اس کہانی  سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ بھائی  اپنی بہنوں کی حفاظت کے لیے بڑے سے بڑے خطرے کی بھی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔

اگر آپ اور مزید کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

بچوں کی کہانیاں ،     سبق آموز کہانیاں ،        نانی اماں کی کہانیاں

 

Share and Enjoy !

Shares

Leave a Comment